204

سارہ اور نور کی بچپن کی تصویر مداحوں کے درمیان مذاق بن گئی

اکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی خوبصورت بہنیں سارہ خان اور نور خان کی بچپن کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سارہ خان اور نور خان کی بچپن کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کئی بچوں کے ساتھ صوفے پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

قدرے عام سے حلیے میں بچپن میں لی گئی یہ تصویر پہلی نظر میں سارہ خان اور نور خان کے مداحوں کو یہ یقین دلانے کے لیے ناکافی ہے کہ زیر نظر تصویر دونوں اداکار بہنوں کی ہے۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد دونوں اداکاراؤں کو مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ  تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تاشا نامی صارف نے اداکاراؤں کی تصویر پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔

ایک صارف نے اداکاراؤں کی تصویر کا آج کی تصویروں سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیسہ بولتا ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں