150

”وہ ملک جس کے ویزے 2011 کے بعد اب پاکستانیوں کیلئے کھلنے جارہے ہیں “ شیخ رشید نے بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ جلد ہی کویت کے ویزے بھی پاکستانیوں کیلئے کھلنے جارہے ہیں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ عمران خان کی حکومت کی طرف سے خوشخبری سنا رہاہوں کہ کویت کے ویزے بھی کھلنے جارہے ہیں جو کہ 2011 سے بند ہیں ، جس دن کویت کے ایئر پورٹ کھل جائیں گے ویزے بھی کھل جائیں گے ، کویت کے نئے وزیر داخلہ آ گئے ہیں جن کا ہمیں انتظار بھی تھا ، عمران خان کی حکومت میں بہت بڑی خوشخبری ملے گی ۔ ان کا کہناتھا کہ 192 ممالک میں آن لائن ویزا کر دیا گیاہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے فضل الرحمان کو کہا تھا کہ آپ کے ساتھ ہاتھ ہو گا ،پی ڈی ایم نے لانگ مارچ ملتوی کر کے بہت اچھا فیصلہ کیاہے ، یہ چھ ماہ سے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں ، ن لیگ میں دو سیاسی سوچ کے گروپ ہیں ، چھ ماہ میں پی ڈی ایم نے ملک کا کوئی کونہ نہیں چھوڑاہے جہاں جلسہ نہ کیا ہو ، کورونا کی وجہ سے وزیراعظم نے جلسے منسوخ کیے ۔

ان کا کہناتھا کہ نوازشریف نے اپنے پاسپورٹ کی خود تجدید نہیں کروائی اور اب نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہو گا ، نوازشریف آنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے 24 گھنٹوں میں خصوصی اجازت نامہ جاری کریں گے جس سے وہ صر ف پاکستان آ سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کئی برسوں سے تعینات افسروں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

بحوالہ: ڈیلی پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں