264

ٹیکس نہ دینے پر ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون بند

پی ٹی اے نے کورونا کے باعث پاکستان میں رہنے پر مجبور ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون ٹیکس ادا نہ کرنے پر بند کردیے۔

گزشتہ سال نومبر، دسمبر اور جنوری میں پاکستان آنے والوں میں سے تقریباً 50ہزار افراد امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یورپی ممالک اورجنوبی کوریا سے پروازیں معطل ہونے کے باعث یہاں پھنسے ہوئے ہیں اور مختلف ایئر لائنز کی جانب سے انہیں بار بار نئی تاریخ دی جا رہی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر نے ان کی واپسی کو ناممکن بنا دیا ہے۔

تاہم جن مسافروں کو پاکستان میں60 دن ہوچکے ہیں ان کے موبائل فون بند کردیے گئے ہیں کیونکہ پی ٹی اے کی پالیسی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والا موبائل فون60دن استعمال کرنے کے بعد ٹیکس ادا نہ کرنے پر بند کردیا جاتا ہے ۔

بیرون ملک سے آئے پاکستانی زیادہ تر مہنگا موبائل فون استعمال کرتے ہیں جن پر کم ازکم ٹیکس 30 سے 40 ہزار فی موبائل ہے۔ انتظار کی سولی پر لٹکے ان مسافروں کے موبائل فون بند کرکے انھیں ذہنی اذیت دینے کا نیا سامان مہیا کردیاگیا ہے۔ پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پالیسی کو تبدیل کیا جائے۔

بحوالہ: ایکسپریس میڈیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں