112

کویت: 23 مارچ، یوم پاکستان کی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب

(محمد عرفان شفیق۔ کویت) کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر پاکستان سید سجاد حیدر نے قومی پرچم ہوا میں لہرایا۔

کورونا وباء کے باعث یہ تقریب محدود پیمانے پر کی گئی۔ پرچم کشائی کے بعد ہیڈ آف چانسری محترمہ تحریم الیاس نے صدر اور وزیراعظم کا پیغام پڑھا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی قوم ایک باہمت قوم ہے اور آج کا دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان ناقابل تسخیر بنایا ہے اور سرحدوں پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کویت میں مقیم تمام پاکستانیوں کو چاہیے کہ حکومت کویت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق موذی وباء سے بچنے کے لیے اپنا اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کا خاص خیال رکھیں۔

ذریعہ : کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں