47

کویت: کورونا ویکسین کی خوراکیں لینے والے افراد کو ہوٹل قرنطین سے مستثنٰی ہو گی

کویت واپس آنے والوں کے لیے بڑی خبر کی تصدیق ہوگئی، کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو ہوٹل میں نہیں رہنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق 23 فروری کو روزنامہ الرای کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک خبر جس کے مطابق کورونا ویکسین وصول کرنے والے افراد ادارہ جاتی قرنطین سے مستثنیٰ ہوں کی تصدیق کر دی گئی۔

اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا سنٹر نے ایک اعلان کیا کہ کویت آنے والے مسافروں کی 3 اقسام جو کورونا وائرس کی ویکسین موصول کرچکے ہیں ادارہ جاتی قرنطین سے مستثنیٰ ہوں گے۔ وہ تین اقسام مندرجہ ذیل ہیں:

  1. وہ لوگ جو دو خوراکیں وصول کر چکے ہیں اور دوسری خوراک لینے کے بعد دو ہفتے گزر چکے ہیں ان پر ادارہ جاتی قرنطین لاگو نہیں ہوگا۔
  2. جن افراد کو ویکسین کی ایک خوراک موصول ہوئی تھی اور خوراک لینے کے بعد 5 ہفتے گزر چکے ہیں انہیں ادارہ جاتی قرنطین سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔
  3. جو بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد شفایاب ہو چکے ہیں اور انہوں نے ایک خوراک وصول کرلی ہے اور پہلی خوراک کے بعد دو ہفتے گزر چکے ہیں ایسے افراد پر ادارہ جاتی قرنطین لاگو نہیں ہوگا۔

مرکز نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ منف ثابت ہونے کی صورت میں گھر میں قرنطین کا اطلاق 7 دن کی مدت کے لئے کیا جائے گا اور کویت آمد کے ساتویں دن پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے یونیورسٹی سے جاری رجسٹریشن اور رجسٹریشن کا ایک سرٹیفکیٹ کافی ہے جو ادارہ جاتی قرنطین سے استثنیٰ کے لئے پیش کیا جائے گا۔

ذریعہ: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں