فریضہ حج ادا کرنے کے لئے کوویڈ 19 ویکسین لینا لازمی شرط قرار دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سال حج ادا کرنے کے لئے کورونا ویکسین لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے سیکرٹری انجینئر فرید العمادی کا کہنا ہے کہ کویت کو ابھی تک سعودی حکام کی جانب سے حج سیزن کے سلسلے میں کوئی خاص ہدایت یا کوئی نیا انتظام موصول نہیں ہوا ہے سوائے اس کے کہ جو حج ادا کرنا چاہتے ہیں ان کو لازمی طور پر کورونا ویکسین لینی ہوگی۔
ذریعہ: کویت اردو نیوز