متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کے لیے کورونا وائرس کے پیش نظر نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ حکام نے ان ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات نے نئے اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی إمارات کی جانب سے کیا گیا ہے۔
رمضان المبارک کے دوران افطار و سحر میں کئی مقامات پر اجتماعی تقاریب منعقد ہوتی ہیں اور مسلمان مساجد می اجتماعی طور پر عبادات کا اہتمام بھی کرتے ہیں تاہم این سی ای ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر ایک کو خاندانی اجتماعات منعقد کرنے اور ان تقاریب میں شرکت سے گریز کرنا ہو گا۔ اس ضمن میں یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ خاندان کے باہر کے افراد سے کھانے کے تبادلے سے بھی گریز کریں۔
این سی ای ایم اے کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں شب کے اجتماعات سے گریز کریں، ایک دوسرے کے گھر جانے سے اجتناب برتیں اور کھانوں کا تبادلہ یا ان کی تقسیم نہ کریں۔
ذریعہ: کویت اردو نیوز