134

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے

 دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے ، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بھائی شیخ حمدان بن راشد کے انتقال کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا میرا بھائی میرا ساتھی اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سے علیل تھے، وہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخزانہ اور دبئی کے نائب حکمران بھی تھے۔

دوسری جانب اے آروائی فیملی کی جانب سے شیخ حمدان بن راشد کے انتقال پر اظہارافسوس کیا گیا۔

ذریعہ: اے آر وائی نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں