100

بنگلا دیش کی وزیراعظم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی پر 14 ملزمان کو سزائے موت

ڈھاکا: بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی منصوبہ بندی کا جرم ثابت ہونے پر 14 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان پر 2000 میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکے قتل کی کوشش کا الزام تھا اور ملزمان نے اس کالج میں 2 بم نصب کیے تھے جہاں شیخ حسینہ واجدکو ریلی سےخطاب کرنا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ملزمان کی منصوبہ بندی کی بروقت اطلاع ملنے پر  بم برآمدکرکے ناکارہ بنادیے گئے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جن ملزمان کو سزا سنائی گئی ان کا تعلق حرکت الجہاد الاسلامی اور جمعیت المجاہدین بنگلا دیش سےہے۔

ذریعہ: جیو اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں