1,295

کویت: حکومت اپنے فیصلے پر قائم، 60 سالہ افراد کے اقاموں کی تجدید ہرگز نہیں ہو گی

 حکومت کا فیصلہ اٹل ہے۔ 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے رہائشی اقاموں کی تجدید نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جنوری 2021 میں 60 سال سے بڑی عمر والے افراد پر لاگو ہونے والے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی میں کوئی چھوٹ نہیں ہے اور یہ ایک اٹل فیصلہ ہے۔

غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے پر پابندی عائد کرنے کی کوششوں کے تحت کویت کے حکام نے 60 سال کی عمر تک پہنچنے والے تارکین وطن کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی عائد کرنے کے قانون میں تبدیلیوں کو مسترد کردیا ہے۔ کویتی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ایک سرکاری ذریعے نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبریں جن میں جنوری میں نافذ ہونے والی پابندی میں ترمیم کا دعوی کیا گیا ہے ان اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

ذرائع نے جمعرات کو کہا کہ “ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ حکم کسی رعایت یا ترمیم کے بغیر یکم جنوری 2021 سے نافذ العمل ہے۔ تمام دعوے بالکل بے بنیاد ہیں”۔ ذرائع نے مزید کہا کہ لیبر مارکیٹ اور افرادی قوت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ یا ترمیم اتھارٹی کے ذریعہ جاری کی جاتی ہے اور اسے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیا جاتا ہے تاہم اتھارٹی کے فیصلوں میں شک بے بنیاد ہے۔

یاد رہے کہ کویت میں رہنے والے ایسے غیرملکی جن کی عمر 60 برس یا اس سے زیادہ ہے اور ان کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری موجود نہیں ہے جنوری 2021 سے کویت نے ان کے رہائشی اقاموں کی تجدید پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پابندی کی وجہ سے رواں سال 70،000 سے زیادہ تارکین وطن کارکن کویت چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

الیہ مہینوں میں کویت میں غیر ملکیوں کے روزگار کو روکنے کے لئے مختلف قسم کی آراء منظر عام پر آرہی ہیں جن میں یہ الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ تارکین وطن کارکنان نے خلیجی ملک کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو متاثر کیا ہے اور غیر ملکی کارکنان خلیجی ممالک میں عدم آبادیاتی نظام کے ذمہ دار ہیں۔

ذریعہ: کویت اردو خبریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں