3,142

کویت: 60 سال سے زیادہ عمر والے افراد کے ورک پرمٹ کی تجدید کی فیس میں ترمیم

 60 سال یا اس سے زائد عمر رسیدہ افراد کے ورک پرمٹ کی تجدید کی فیس میں ترمیم منظوری کی منتظر۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مشاورتی افرادی قوت برائے روزگار امور کی سپریم ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اس تجویز پر اتفاق رائے سے ایک فارمولہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 60 سال اور اس سے زیادہ عمر رکھنے والے افراد (جن کے پاس ہائی اسکول یا اس سے کم درجے کی سند موجود ہے) کے ورک پرمٹ کی تجدید کی جاسکتی ہے۔

روزنامہ السیاسیہ کی رپورٹ کے مطابق اس تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ ایک سال کے لئے ورک پرمٹ کی تجدید کی فیس 2000 علاوہ 500 دینار جامع ہیلتھ انشورنس فیس بھی لی جائے گی تاہم اس تجویز کو منظوری یا ترمیم کے لئے افرادی قوت برائے پبلک اتھارٹی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پاس پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس تجویز میں اجلاس میں موجود شرکاء کی منظوری بھی شامل ہے۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، کویت ورکرز یونین ، وزارت داخلہ اور کچھ دیگر اداروں نے چھوٹے درجے کے کارکنوں کو اس سےمحفوظ رکھنے اور اس کو محدود کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں مجوزہ رقم میں کمی کا امکان ہے جس کا جلد انعقاد ہونا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کی صدارت وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر عبداللہ السلمان کریں گے۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے نائب صدر اور ڈائریکٹر اور تجربہ رکھنے والے تین افراد کے علاوہ چار سرکاری ایجنسیوں کے ممبران بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذریعہ: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں