235

متحدہ عرب امارات کے مسافروں کیلیے نئے قوانین آگئے

 حکام کی جانب سے کون سی اشیاء کے ملک لے کر آنے کی اجازت ہے۔

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو کسٹم کے طریقہ کار کی پابندی کرنا لازمی ہوگا ۔ امارات نے پان گلف کے متفقہ قانون اور دیگر متعلقہ قانون سازی کے تحت کچھ ضابطوں کا اطلا کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی فیڈرل کسٹم اتھارٹی (ایف سی اے) نے واضح کر دیا ہے کہ امارات آتے ہوئے مسافر قانونی طور پر کیا لے جا کر جا سکتے ہیں اور جن اشیاء پر پابندی عائد ہے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔ اتھارٹی نے مسافر لے جانے والی زیادہ سے زیادہ نقد رقم کی بھی وضاحت کی ہے۔

تمام مسافروں کو ملک آنے یا جانے والے افراد کیلئے یہ لازمی ہے کہ وہ نقدی ، سامان ، قیمتی پتھر ، قیمتی دھات وغیرہ کو لے کر جا سکتے ہیں جس کی قیمت 60 پزار درہم سے زیادہ نہ ہو۔

مسافر کو ایک ڈیجیٹل کیمرہ ، ٹی وی اور ایک ریسیور ، پرسنل اسپورٹس اکیویپمنٹ ، پورٹ ایبل الات ، ذاتی استعمال کی دوائیاں ، موی پروجکشن ڈیوائس ، ریڈیو اور سی ڈی پلیئرز ، 200 سے کم سیگریٹ اور 18 سے زیادہ افراد کیلئے شراب لے جانے کی اجازت ہے۔

متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے والے مسافروں کیلئے اپنے ساتھ تحائف لے کر آنے کے حوالے سے تحائف کی مالیت محدود کر دی گئی ہے۔ وفاقی کسٹم اتھارٹی کے مطابق 3000 درہم تک کے تحائف لے کر جانے کی اجازت ہوگی۔

کسٹم اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات اور جانے والے تمام مسافروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسٹم کے طریقہ کار پر سختی سے عمل کرے جس میں جی سی سی کے متفقہ کسٹم قانون اور ملک میں متعلقہ قابل اطلاق قوانین کے مطابق ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے تاکہ ان کا سفر کسی بھی خطرے سے خالی ہو۔

اس حوالے سے آگاہی مہم کے ایک حصے کے طور پر جی سی سی کے متفقہ کسٹم قانون کے مطابق مسافروں کے سفری طریقہ کار ، مسافروں کے حقوق اور فرائض کے بارے میں تعلیم دینے کیلئےاس کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹ پر مختلف تین زبانیں – عربی ، انگریزی اور اردو – میں ایک ویڈیو جاری کی گئیں ہیں ۔

حکام نے یاد دلایا ہےکہ اجازت شدہ سامان میں مووی پروجیکشن ڈیوائسز ، ریڈیو اور سی ڈی پلیئرز ، ڈیجیٹل کیمرے ، ٹی وی اور رسیور ، ذاتی کھیلوں کا سامان ، پورٹیبل کمپیوٹر اور پرنٹرز اور ذاتی استعمال کیلئےدوائیں شامل ہیں بشرطیکہ یہ قابل اطلاق قواعد و ضوابط کی تعمیل کرے۔

بحوالہ: انفو اومنی اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں