121

وزائیر کے نام سے ابوظہبی نے نئی ائیر لائن متعارف کر دی

 ابوظہبی کی نئی فضائی کمپنی وِزائیر نے اپنی سروس کے آغاز کے پہلے سال میں 10 لاکھ مسافروں کو اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

اس نئی فضائی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر قیس وان شائق نے روزنامہ العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’وِزائیر أبوظہبی گیارہ ممالک کے 13 مقامات کے لیے پروازیں چلائے گی لیکن اس کا انحصار کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے سے ہے۔‘‘

وِزائیرابوظہبی اے ڈی کیو اور وِزائیر ہولڈنگز کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ جنوری میں قائم کی گئی تھی۔ وان شائق کے مطابق کورونا وائرس کی وَبا کے دوران ایک نئی فضائی کمپنی کا قیام ایک منفرد آئیڈیا تھا کیونکہ اس مہلک وبا کے تعلق سےعائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں سول ایوی ایشن کی صنعت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ بحرانی صورتحال میں بالعموم بعض نئے اورغیرمتوقع مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے ان حالات میں بعض دلیرانہ اقدامات کیے جانے چاہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ’’اس سال جنوری میں ہم نے وِزائیرابوظہبی کی ایتھنز کے لیے پہلی پرواز چلائی تھی۔ یہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک حیران کن تجربہ ہوگا کہ معاشی مشکلات کے دور میں ایک نئی فضائی کمپنی اپنی سروس شروع کررہی ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’متحدہ عرب امارات میں فی کس ویکسین لگانے کی زیادہ شرح سے ملک میں فضائی ٹریول بھی تیزرفتاری سے بحال ہوگی۔ صارفین بہت مؤثر،محفوظ ،کسی رکاوٹ کے بغیر کم لاگت سفری تجربہ چاہتے ہیں۔ جب ہم نے وِزائیر ابوظہبی قائم کی تھی تو یہ تمام باتیں ہمارے ذہن میں تھیں۔‘‘

وِزائیرابوظہبی نے ابتدائی طور پر ایتھنز ، تھیسالونیکی ،اسکندریہ (یونان)، کوتیسی ، لارناکا ،اوڑیسہ، یروان اور مصر کے شہر اسکندریہ کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ذریعہ: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں