90

ٹیرس ہاؤس: نیٹفلکس سٹار کی خود کشی کے بعد جاپانی شخص کو 80 ڈالر کا جرمانہ

جاپان کے ایک شہری پر 80 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس نے ایک رئیلٹی شو کی سٹار کے ساتھ آن لائن گالم گلوچ کی تھی اور جس نے پھر بعد میں خودکشی کر لی تھی۔

اطلاعات کے مطابق اس نامعلوم شخص نے ہانا کیمورا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ وہ ایک بہت ‘بُری شخصیت` ہیں اور لکھا کہ ‘آپ کب مریں گی۔‘

22 برس کی کیمورا کو سینکڑوں لوگوں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر برا بھلا کہا جاتا تھا۔

مئی میں کیمورا کی موت کے بعد ان کا پروگرام ’ٹیرس ہاؤس‘ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

’ٹیرس ہاؤس‘ جو عوام میں بہت مقبول تھا جاپان کے فُجی ٹی وی اور نیٹفلکس کی مشترکہ کاوش تھا۔ بغیر کسی سکرپٹ والا یہ شو ایسے چھ نوجوانوں کے بارے میں تھا جو جاپان میں ایک گھر میں اکھٹے رہتے ہیں مگر وہ عام روزمرہ کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

حالیہ برسوں میں اس شو کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور اس کی وجہ یہی تھی کہ یہ شو تمام ممبران کی آپس میں حقیقی بات چیت تھی اور اس میں ڈرامے کا پہلو کم تھا۔

ذریعہ: بی بی سی نیوز










	

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں