102

مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسکرینز نصب کردی گئیں

 مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسکرینز نصب کردی گئیں۔

خبر کی تفصیلات کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں نمازیوں کی رہنمائی کے لئے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں مسجد الحرام میں 50 سے زیادہ اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔

مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ اسکرینیں پورے حرم میں مختلف مقامات پر نصب کی گئی ہیں اور اس کے مندرجات کو متعدد زبانوں میں ترجمہ کرنے کی ذمہ داری مسلم علماء اور مترجمین پر ہے۔

اسکرین پر چلنے والی تصاویر زائرین کو ماہ رمضان میں عبادت کے دوران صحت کے اصولوں پر قائم رہنے کی ہدایات کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد یہ بھی ہے کہ نمازیوں کو عمرہ ادا کرنے یا اسلامی احکامات اور مسجد کے اندر آداب کی تعلیم دینا اور مدد فراہم کرنا ہے۔

اسکرین پر دکھائے جانے والے مواد کے نظم و نسق کا نظام ایک اہل قومی ٹیم کے ذریعہ چلایا جائے گا جو مواد کو اس طرح تیار کریں گے جس میں مہمان نوازی کی خدمات انجام دینے والی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر صحت کی ضروریات اور رہنمائی مسجد الحرام میں یقینی بنا سکے۔

یاد رہے کہ گذشتہ اکتوبر میں سعودی عرب نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے سات ماہ کی معطلی کے بعد عمرہ کے آغاز کے لئے ایک مرحلہ وار منصوبہ شروع کیا تھا تب سے سخت صحت کے ضوابط کے مطابق زائرین کو مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

ذریعہ: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں