219

کویت: ماہ رمضان کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا، کویتی ماہر فلکیات کا دعویٰ

کویت کے ماہر فلکیات نے دعوٰی کیا ہے کہ ماہ رمضان کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر صالح العجیری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک 1432 ہجری کے مبارک مہینے کا آغاز منگل 13 اپریل کو ہوگا۔

العجیری نے آج بروز اتوار کویت نیوز ایجنسی (KUNA) کو بتایا کہ ان کے فلکیاتی کیلنڈر کے حساب کے مطابق مرئیت کے حالات یہ ہیں کہ ہلال پیر 12 اپریل کی صبح 5:32 منٹ پر ظاہر ہوگا ہے جبکہ سورج شام 6 بجکر 12 منٹ پر ڈوبے گا لیکن چاند پیر کی شام 6.34 بجے غروب ہوگا آفتاب کے بعد 22 منٹ کی مدت کے دوران چاند دیکھنا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاند غروب آفتاب کے بعد غروب ہوتا ہے اور ماہرین فلکیات میں چاند کے مہینے میں داخلے کی شرط پوری ہوجاتی ہے لہذا 13 اپریل منگل رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا پہلا دن 1442 ہجری بن جائے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ العجیری سائنٹیفک فاؤنڈیشن منظور شدہ سائنسی فلکیاتی معیار کے مطابق اوقات اور ایام کا حساب کتاب کرتا ہے۔

ذرائع: الرای

ذریعہ: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں