389

کویت: وزارت سماجی امور نے ماہ رمضان میں سرکاری اوقات کار کا سرکلر جاری کردیا

 وزارت سماجی امور نے ماہ رمضان میں سرکاری اوقات کار کا سرکلر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سماجی امور کے سیکرٹری اطلاعات مسلم السبیعی نے رمضان کے بابرکت مہینے میں سرکاری کام کے اوقات کے بارے میں ایک انتظامی سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق ماہ رمضان میں وزارت پورا ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 01:30 بجے تک سروس فراہم کی جائیں گی۔

وزارت میں کام کے اوقات کے دوران تمام صورتوں میں صحت کی ضروریات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے جبکہ مجاز صحت حکام کے ذریعہ طے شدہ پابندیوں اور ہدایات کے ساتھ ساتھ کام کی ضروریات اور نوعیت کے مطابق طریقہ کار ، قواعد اور لچکدار کام کرنے والے ضوابط وضع کئے جائیں گے

ذریعہ: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں