171

دبئی میں فلیٹ کی بالکونی میں برہنہ شوٹنگ کرنے والی لڑکیاں گرفتار

ابوظہبی دبئی میں درجن سے زائد خواتین پر مشتمل ایک گروپ کو فلیٹ کی بالکونی میں لباس اتار کر شوٹنگ کرنے کے الزام میں حراست لے لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے علاقے مارینا میں ایک فلیٹ کی بالکونی پر غیر ملکی نوجوان خواتین نے برہنہ حالت میں اپنی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ عوامی مقام پر عریاں فوٹو شوٹ کرنے کے الزام میں ان خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار کی جانے والی خواتین میں 8 کا تعلق روس سے ہے۔ اس حوالے سے روسی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ یہ الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور ملک کی بدنامی کا باعث ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں عوامی مقامات پر عریاں شوٹنگ یا جنسی اشتہا پر 6 ماہ قید اور 5 ہزار درہم جرمانہ ہوسکتا ہے جب کہ فوٹو شوٹ کے منتظم کو 18 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے برہنہ فوٹو شوٹ میں 40 لڑکیوں نے حصہ لیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے درست تعداد اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ذرائع: ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں