808

کویت میں ایک سال بعد اقامہ منتقل کرنے کی اجازت دے دی گئی

ملازمین 01 سال بعد اپنا اقامہ ٹرانسفر کر سکتے ہیں: وزارت صنعت و تجارت کویت

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ملازمین کے قانون میں تبدیلی کر دی گئی۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے کارکنان کو 3 سال کی بجائے ایک سال کے بعد اقامہ منتقل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر عبداللہ السلمان نے ایک وزارتی سرکلر جاری کیا ہے جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے مالکان کے درمیان افرادی قوت کی منتقلی اور نقل و حرکت کی اجازت دے دی گئی ہے یعنی چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری شعبوں کے کارکنان تین سال کے بجائے ورک پرمٹ جاری کرنے کے ایک سال بعد ہی اس کی منتقلی کر سکتے ہیں۔

اس فیصلے میں آجر کی منظوری اور وہی شرائط و ضوابط جن کا اطلاق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے مالکان کے لئے کام کے کنٹرول سے متعلق 2016 کی وزارتی قرارداد نمبر 9 میں ہوا تھا ان کے مطابق آئندہ بھی عمل جاری رہے گا۔

عبداللہ السلمان کا یہ فیصلہ کوویڈ 19 وائرس سے نمٹنے کے لئے ریاست کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور لیبر مارکیٹ پر اس کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ نے بھی اس فیصلے پر عبداللہ السلمان کی تائید کی کیونکہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں ہے۔

عبداللہ السلمان نےوزارتی پورٹ فولیو میں اتھارٹی کی محکومیت جمع کرنے کے بعد سال 2021 کے لئے قرارداد نمبر 1 جاری کیا ہے بشرطیکہ اس پر کام سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد مکمل ہوجائے۔

ذرائع: القبس۔ کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں