144

پنجاب حکومت کس نے بنائی ؟ پی ٹی آئی ایم این اے راجا ریاض کا انکشاف

 تحریک انصاف کے فیصل آباد سے منتخب ہونے والے ایم این اے راجا ریاض نےعدالت کے  باہر جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان کے خلاف اردگرد کے لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کررہے ہیں۔خان صاحب اپنے بہترین اور جاں  نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کے اعتماد کا ووٹ لینے میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین کا تھا۔ پنجاب حکومت بھی  جہانگیر ترین نے بنائی۔تحریک انصاف کے دیرینہ اور مخلص رہنما کیخلاف سازش سے نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہاہے۔عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں