305

کویت میں داخلے کی اجازت، مگر کن کو؟

وزراء کونسل نے جائز اقامہ کے حامل غیر ملکی طبی عملے اور ان کی فیملی کو کویت میں داخلے کی اجازت دے دی

وزراء کونسل کی جانب سے غیر ملکی “صحت” کے منتظمین اور ان کے اہل خانہ کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ نے وزارت صحت کی کویت میں غیر ملکی منتظمین اور بیرون ملک پھنسے ہوئے ان کے اہل خانہ کو کویت میں داخلے کی اجازت دینے کی درخواست کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق ایسا طبی ، تکنیکی اور نرسنگ عملہ اور ان کی فیملی جن کے پاس جائز رہائشی اقامہ یا انٹری ویزا موجود ہے انہیں کویت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

وزارت صحت کی حفاظتی تدابیر کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کے ساتھ وزارت کی فوری ضرورت کے سبب ان کی خدمات کے لئے ابھرتے ہوئے کورونا وائرس کا سامنا کرنے میں طبی عملے کی کوششوں کی حمایت اور مدد کی جاسکتی ہے۔

ذرائع: الأنباء ۔ کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں