448

تارکین وطن کی کویت واپسی میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے

چونکہ شہریوں کے مقابلے میں ایک بار پھر ملک میں تارکین وطن کے درمیان “کورونا” انفیکشن اور ہسپتال داخل ہونے کی تعداد بڑھ رہی ہے ، وزارت صحت کے عہدیداروں نے اشارہ کیا کہ تارکین وطن کی کویت واپسی کی اجازت دینے میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے ۔
محکمہ صحت کے عہدیداروں کے حوالے سے ، مقامی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے حالیہ اشارے ابھی بھی تشویشناک ہیں ، اور یہ تعداد صحت سے متعلق حکام کو روک تھام کے اقدامات کو کم کرنے کے لئے کوئی سفارشات جاری کرنے میں دشواری کی نشاندہی کرتی ہے۔

ماہ اپریل کے پہلے نو دنوں کے دوران ، کویت میں 10,804کیسز اور 74 اموات ریکارڈ کیں گئیں

ذرائع: کویت لوکل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں