امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے رمضان المبارک کی آمد پر کویتی شہریوں اور کویت میں مقیم تارکین وطن کو مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق عوام کے لئے رمضان المبارک کی آمد پر امیری دیوان سے خاص پیغام جاری کیا گیا جس میں عوام کو مبارکباد پیش کی گئی اور ساتھ ہی ملک کی سلامتی و استحکام اور رمضان کے مہینے کی برکتوں سے ملک میں خوشحالی کی دعا بھی کی گئی۔
امیری دیوان نے اپنے بھائیوں، بیٹوں اور رہائشیوں کو صحت کے حکام کی ہدایتوں کی تعمیل کرنے کی ہدایات بھی کیں۔ امیر الکویت نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہم پر اپنی رحمت فرمائے اور مغفرت قبول کرے ، اس وبا کو ہم سے دور کرے اور ہماری پیاری قوم کو ہر برائی اور وبائی امراض سے محفوظ رکھے۔ (آمین)
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد نے رمضان المبارک کی آمد پر امت مسلمہ کے لئے بھی خصوصی دعا فرمائی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہمارے پیارے وطن اور عرب و اسلامی اقوام کی حفاظت کرے ہمارے فخر اور وقار میں اضافہ کرے۔اللہ زمین کے مشرق اور مغرب میں ان تمام اسلامی ممالک اور ان کی قوم کی ترقی و سلامتی اور خوشحالی میں اضافہ فرمائے۔(آمین)
ذرائع:الأنباء ۔ کویت اردو نیوز