179

مسافروں کی کورونا رپورٹس چیک نہ کرنے پر بھارت میں متعدد ائیر لائنز پر جرمانے عائد

ھارت میں مسافروں کی کورونا رپورٹس چیک نہ کرنے والی 4 ایئر لائنز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ‏گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی کی سرکار نے مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں سے آنے والی ‏مختلف ایئرلائنز کی پروازوں میں مسافروں کی کورونا رپورٹس کا جائزہ نہ لینے پر ایکشن لے لیا۔

دہلی حکومت نے انڈیگو، وستارا، سپائس جیٹ اور ایئر ایشیا کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ‏مقدمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ ان ایئرلائنز نے دارالحکومت آنے والی پروازوں کے مسافروں کے پی ‏سی آر ٹیسٹ چیک نہیں کیے تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت میں کورونا صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے جبکہ اسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں اور صرف ایک ‏روز میں 24 ہزار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجروال نے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کے لیے مرکزی حکومت سے مدد ‏طلب کر لی ہے۔

صورتحال کے پیش نظر کامن ویلتھ گیمز ویلج اور کچھ اسکولوں کو کورونا مراکز میں تبدیل کر دیا ‏گیا ہے۔ دہلی میں مثبت کیسز آنے کی شرح 30 فیصد ہو چکی ہے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں