195

جزوی کرفیو میں توسیع کر دی گئی، آخری عشرے میں مکمل کرفیو کو نافذ نہ کرنے کی اچھی خبر مل گئی

 کابینہ کے وزراء نے 22 اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے جزوی کرفیو میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کے وزراء نے رمضان کے بابرکت مہینے کے اختتام تک 22 اپریل سے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو پر عمل درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ جاری کردیا۔ اس فیصلے پر ملک میں وائرس کی صورتحال کی تشخیص کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی تاہم ماہ رمضان کے آخری 10 دن اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کل پابندی عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا ہے۔

وزراء کے آج کے اجلاس میں جزوی پابندی کے معاملے کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں کورونا مرض کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر یا تو پابندی میں توسیع کی جانی تھی یا اسے ختم کئے جانے کا فیصلہ لیا جانا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 7 مارچ کو پابندی جاری رکھنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم پابندی جاری رکھتے ہوئے متعدد ترامیم بھی کی گئی تھیں جن میں تجارتی سرگرمیوں کے اوقات بڑھا دیئے گئے تھے، پابندی میں دو گھنٹے کمی کردی گئی تھی اور عوام کے لئے چہل قدمی کے اوقات مختص کئے گئے تھے۔

ذرائع: الرای ۔ کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں