197

پاکستانی طبی عملے کے چوتھے گروپ کی کویت میں جلد آمد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی میڈیکل ٹیموں کا چوتھا دستہ رواں ہفتے کے آخر یا اگلے ہفتے کے شروع میں کویت پہنچے گا۔ روزنامہ الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق تقریبا 136 ڈاکٹرز ، نرسیں اور انتہائی نگہداشت ، اینستھیزیا ، سینے اور اندرونی بیماریوں میں مہارت رکھنے والے تکنیکی ماہرین کویت میں قومی طبی ٹیموں کی مدد کرنے کے لئے جلد کویت پہنچیں گے۔ پاکستانی میڈیکل ٹیم ملک میں کورونا وائرس کے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے قومی ٹیموں کے ساتھ خدمات انجام دیں گی۔

صحت کے باخبر ذرائع نے روزنامہ کو بتایا کہ وزارت صحت نے طبی عملے کے لئے ویزے جاری کردیئے ہیں اور ان کی آمد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت نے ایک ہفتہ کے لئے میڈیکل ٹیم کے گھریلو قرنطین کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور اس کی تکمیل کے بعد پاکستانی میڈیکل ٹیم قومی ٹیم میں شموليت کے فوری بعد اپنی خدمات کا آغاز کردے گی۔

پہنچنے والی ٹیم فروانیہ ، العدان ، جابر ، الجہرہ اور مبارک الکبیر اسپتالوں میں تعینات کی جائے گی تاکہ نگہداشت کے شعبہ میں کام کرے اور قومی طبی ٹیموں کی مدد کی جا سکے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں