206

کورونا وبا: سعودی عرب نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں لگادیں

ریاض:کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سعودی عرب نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

سعودی عرب نے بھارت ، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا پر بھی سفری پابندیاں لگادیں۔ ان تمام ممالک میں موجود مسافروں کے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن گاگا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت یورپی یونین ممالک اور سوئٹزر لینڈ پر بھی عارضی سفری پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ سعودی باشندوں اور سعودی اقامہ ہولڈر افراد کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں