265

کویت سوسائٹی آف انجینئرز نے 12000 تارکین وطن انجینئرز کی ڈگریاں مشکوک قرار دے دیں

12,000 تارکین وطن انجینئرز کی ڈگریاں مشکوک قرار دے دی گئیں، متعدد انجینئرز نے دوبارہ امتحان دینے سے ہی انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت سوسائٹی آف انجینئرز کے سربراہ انجینئر فیصل الاطل نے کہا کہ رجسٹرڈ انجینئروں کی فہرست سے 12،000 سے زیادہ تارکین وطن انجینئرز کے نام فہرست سے اس لئے نکال دیئے گئے ہیں کیونکہ ان کی ڈگریوں کی متعلقہ حکام نے تصدیق نہیں کی ہے جبکہ بعض انجینئرز نے سوسائٹی کے تیار کردہ امتحانات دینے سے ہی انکار کردیا ہے۔

انجینئر الاطل نے روزانہ السیاسیہ کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ سوسائٹی آف انجینئرز کو ایک الجھن میں ڈال رہا ہے کیونکہ حکومت نے ابھی تک اس مسئلے پر کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔انجینئر الاطل نے مزید کہا کہ چونکہ ڈگریوں کی اکثریت کو تسلیم اور تصدیق نہیں کیا گیا ہے لہذا سوسائٹی کو اب تک ’جعلی‘ ڈگریوں کی تعداد کا قطعی علم نہیں ہے۔

سوسائٹی کے جاری کردہ ‘To Whom It May Concern certificates’ میں بھی دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے تاہم تفتیش کے بعد مشتبہ افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا گیا ہے جبکہ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان میں سے متعدد ملزمان پراسیکیوشن میں مقدمات درج ہونے سے قبل ہی ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

ذرائع: عرب ٹائمز ۔ کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں