321

60 سال سے زائد عمر افراد کے اقامہ کی تجدید کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا

روزنامہ  الجریدہ کے مطابق وزیر تجارت و صنعت (ایم او سی آئی) ڈاکٹر عبد اللہ السلمان نے انکشاف کیا کہ وزارتی قراردادجس میں ہائی اسکول ڈپلومے والے 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے ورک پرمٹ کے اجرا پر پابندی عائد کی گئی تھی،  میں ترمیم کرنے کا فیصلہ ابھی تک جاری  نہیں  ہو سکا۔

وزارت ابھی بھی اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا بغور مطالعہ کر رہی ہے تاکہ ریاست کے ساتھ ساتھ کاروباری مالکان کے مفاد میں انتہائی فائدہ مند  فیصلہ کیا جا سکے ۔السلمان نے روزنامہ کو  وضاحت کی کہ ان ترامیم میں اقامہ  کی تجدید کے لئے مقررہ فیسیں عائد کرنا شامل ہیں۔اس فیصلے کے احاطہ میں آنے والے ہزاروں تارکین وطن کارکنان ان شقوں میں مزید ترمیم کا انتظار کر رہے ہیں ، کیونکہ اس سے انہیں مخصوص قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے اقامہ کی تجدید کی اجازت ہوگی۔

ذرائع: ٹائمز کویت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں