280

کمپنیوں میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین کے لئے متبادل رہائش کا بندوبست کیا جانے لگا۔ حکومت نے 08 نئے مقامات کی تعمیر کی اجازت دے دی

03 تارکین وطن کارکنان کے لئے 8 مقامات کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الجہرا اور الاحمدی میں غیر ملکی کارکنوں کے شہروں کے قیام کے لئے وقف کردہ 8 مقامات اب میونسپل کونسل کی دو خصوصی کمیٹیوں کے زیر نگرانی ہیں۔ میونسپل کونسل کے سربراہ انجینئر اسامہ العطیبی نے کہا کہ کویت بلدیہ کی کارکنوں کے شہروں کی سائٹس کی منظوری آئندہ ہونے والی پہلی اہم میٹنگ میں زیر بحث آئے گی۔ بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر احمد المنفوہی نے بتایا کہ تکنیکی کمیٹی نے مینا شعیبہ ریجن میں احمدی گورنریٹ کے اندر ہر جگہ ڈیڑھ ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل تارکین وطن کارکنوں کے لئے رہائشی کمپلیکس کے قیام کے لئے 5 سائٹس مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں