104

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر انڈین کووڈ بحران کے بارے میں تضحیک آمیز پوسٹ پر تنقید

چینی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ویبو پر چین کی کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے پوسٹ کی جس میں انڈیا میں جاری کورونا وائرس کے بحران کا مذاق اڑایا گیا تھا اور اس پھر سوشل میڈیا میں تنازع چھڑ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پوسٹ میں ایک تصویر میں دکھایا گیا کہ چین میں ایک راکٹ لانچ ہو رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ انڈیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کی تصویر بھی ہے۔اس تصویر کے ساتھ عنوان درج ہے، چین میں لگائی گئی آگ اور انڈیا میں لگائی گئی آگ۔ہفتے کے روز کی گئی اس پوسٹ کو اب حذف کر دیا گیا ہے۔صارفین نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نامناسب ہے اور چین کو چاہیے کہ وہ انڈیا کے ساتھ ہمدردی دکھائے۔چینی میڈیا ادارے کے مدیر ہو ژیجن نے بھی اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انسانیت کا پیغام دینا چاہیے، انڈیا کے ساتھ اظہار ہمدردی دکھائیں۔یہ پوسٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب جب ایک روز قبل چینی صدر شی جن پنگ نے انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کو کووڈ کے حوالے سے پیغام بھیجا تھا اور ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں