80

کووڈ انیس کی وبا ای کامرس کے لیے مثبت ہوئی، اقوام متحدہ

وبا کے دور میں ای کامرس یا انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کے کاروبار میں خاصی بہتری دیکھی گئی،بیان

 کووڈ انیس کی وبا ای کامرس کے لیے مثبت ثابت ہوئی ہے۔غیرملکی خبرساں ادرے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک تازہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وبا کے دور میں ای کامرس یا انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کے کاروبار میں خاصی بہتری دیکھی گئی۔ تاہم یہ بہتری تمام ممالک اور خطوں میں یکساں نہ تھی۔یو این کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق آسٹریلیا میں آن لائن سیلز میں قریب ساٹھ فیصد، برطانیہ میں لگ بھگ پچاس فیصد، امریکا میں ساڑھے بتیس فیصد اور چین میں چودہ فیصد سے زائد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ اس ادارے کے ماہرین نے ترقی پذیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ای کامرس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائیں تاکہ مشکل اوقات میں بھی کچھ چیزوں سے مستفید ہوا جا سکے۔

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں