69

برطانیہ میں بحری مشقوں کے دوران مستقبل کے جنگوں کی جھلک پیش

برطانیہ میں بحری مشقوں کے دوران مستقبل کے جنگوں کی جھلک پیش کی گئی۔

سمندر میں مشق کے دوران  برطانیہ کے  بحری اہلکاروں نے جیٹ پیک سوٹ پہن کر کشتی سے  فضا میں اڑان بھری اور بحری جہاز پر لینڈنگ کی،اہلکاروں کے ایکشن کو کیمرے میں بھی قید کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانوی رائل نیوی کا اہلکار کسی سپر ہیرو کی طرح ہوا میں بلند ہوکر اڑے ہوئے باآسانی بحری جہاز پر اترگیا۔

 ماہرین کے مطابق اس سوٹ کے ذریعے قذاقوں کے خلاف کارروائی میں خاموشی کے ساتھ کمانڈوز کو  جہاز پر اتارا جاسکتا ہے۔

ذرائع: جیونیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں