190

سلطنت عمان نے عیدالفطر کی نماز کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی

عمان میں ریموٹ ورک سسٹم (گھر سے کام کرنا وغیرہ) کا اطلاق کرتے ہوئے تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد جبکہ عید الفطر کی نماز ادا نہ کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان نے اتوار کی شام کو ابھرتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے احتیاطی اقدامات کے تحت متعدد فیصلوں کا اعلان کیا جن میں ملازمین کی حاضری کو معطل کرنا ، تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا ، نماز عید کا انعقاد نہ کرنا اور ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی شامل ہیں۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں