117

نویں اور گیارہویں کے امتحانات نہ ہونے سے متعلق شفقت محمود کی وضاحت

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وبا کی وجہ سے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے اور ان طلبہ کو پروموٹ کیے جانے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نویں اورگیارہویں جماعت کےامتحانات ‏شیڈول کےمطابق ہوں گے، نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے، امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں ‏گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نویں اور 11ویں کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈزکےوقت کےمطابق لیے‏جائیں گے۔

خیال رہے کہ آج یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کچھ صوبوں کے طریقہ امتحانات سے متعلق مکمل تیاری نہ ہونے کے باعث صرف 10 ویں اور 12 جماعت کے امتحانات لینے اور 9 ویں اور 11ویں طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع: جیونیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں