102

شفقت محمود نے بورڈ کے امتحانات کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہےکہ 15جون کے بعد بورڈ امتحانات شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

ایک بیان میں شفقت محمودکا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 15 جون کے بعد 12 ویں اور 10ویں جماعت کے امتحانات ترجیحی بنیاد پر ہوں گے جب کہ  گیارہویں اورنویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کو ترجیح دی جائےگی تاکہ جامعات میں داخلے سے قبل ہی ان کے نتائج آسکیں۔

ذرائع: جیونیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں