164

کار کو روکنے کی کوشش پر ڈرائیور نے گاڑی موٹروے پولیس اہلکار پر چڑھا دی، ہولناک ویڈیو سامنے آگئی

موٹرے وے پولیس کی جانب سے تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش پر ڈرائیور نے گاڑی موٹروے پولیس کے اہلکار پر چڑھا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،ملزم ڈرائیور کو بعد میں پیچھا کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقہ میں پیش آیا۔جنید نامی شخص اسلام سے پشاور جارہا تھا کہ اس کو مردان کے قریب روکنے کی کوشش کی گئی تو اس گاڑی بھگادی جس پر موٹروے پولیس کی جانب سے کال چلوائی گئی اور ملزم کو پشاور ٹول پلازہ پر روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے گاڑی موٹروے پولیس کے اہلکار پر چڑھادی۔پشاور پولیس کے مطابق اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک ہے،ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیاہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ذرائع:ڈیلی پاکستان آن لائن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں