180

انڈیا میں ریکارڈ چار لاکھ 14 ہزار سے زیادہ نئے مریض، لگاتار دوسرے روز 3900 سے زیادہ ہلاکتیں

انڈیا اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ ملک اور وبا کا گڑھ بن چکا ہے اور گذشتہ روز یہاں ایک مرتبہ پھر ریکارڈ چار لاکھ 14 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 3920 ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

ملک میں یہ لگاتار دوسرا روز ہے جب اموات 3900 سے زیادہ ہیں اور ماہرین کا ماننا ہے کہ سرکاری اعداد شمار انڈیا میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے جانی نقصان کی اصل کہانی نہیں بتا رہے۔

گذشتہ روز ملک میں 22 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 18 اعشاریہ چھ فیصد رہی۔ گذشتہ روز ملک میں 23 لاکھ افراد کو ویکسین بھی لگائی گئی۔

ذرائع: بی بی سی اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں