137

پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے ، سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے کہا کہ پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے او آئی سی کا کردار اہم ہے ۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے ،  معاشی اور سکیورٹی تعاون کے لئے سپریم کونسل کا قیام نہایت اہم ہے، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی تاریخ میں یہ اہم ترین دورہ ہے، دورے میں معاشی تعاون،سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز تھی۔

سعودی وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی پاکستان کے دورے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اعلیٰ سطح کے دوروں کے علاوہ دیگر حکام کی سطح پر بھی دورے ہوں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران مخصوص پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا، مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کر رہے ہیں جو سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے 70سال پر محیط تعلقات بہت اہم ہیں ، مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، دونوں ممالک امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر کام کر رہے ہیں ،اسلامی ملکوں میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے بات چیت ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ،دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،سعودی عرب افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے ، افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی سکیورٹی کیلئے اہم ہے ،سعودی عرب افغانستان میں امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے ۔

ذرائع: ٹیلی پاکستان نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں