86

کراچی ایکسپو سنٹر میں ویکسی نیشن کاآغار کردیا گیا

ایکسپو سنٹرمیں قائم ویکسی نیشن سنٹر میں عام شہریوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا آج سے آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایکسپو سنٹرکراچی میں عام شہریوں کے لیے کوونا ویکسی نیشن کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے جہاں 30 ہزار افراد کی یومیہ ویکسی نیشن کی جا سکے گی۔سنٹر میں 100 بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ 400 تربیت یافتہ نرسنگ سٹوڈنٹس تعینات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی ایکسپو سنٹرمیں قائم یہ پاکستان کا سب سے بڑا ویکسی نیشن مرکز ہے، اس میگا سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل بلا تعطل 24 گھنٹے جاری رہے گا۔

ذرائع: ڈیلی پاکستان نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں