166

انارکلی بازار میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ایس ایچ او نے ’ مولا جٹ ‘ کا روپ دھا ر لیا

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے آٹھ مئی سے 16 مئی تک پنجاب بھر میں لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا گیاہے جس کی خلاف ورزی پر شہریوں کو جرمانے بھی کیئے جارہے ہیں لیکن انارکلی میں ایس ایچ او نے ایس او پیزپر عملدرآمد کیلئے ’ مولا جٹ ‘ کا روپ دھار لیا اور شہریوں پر ڈنڈے برسادیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک کلپ تیزی سے وائرل ہو رہاہے جس میں سٹیشن ہاﺅس آفیسرشیخ احمد اور پولیس اہلکار انارکلی بازار میں دکانیں بند کروانے کیلئے ڈنڈا برادر فورس کے ساتھ میدان میں آئے اور بلاامتیاز شہریوں اور دکانداروں کو ایس او پیزپر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈنڈا پریڈ کر وا دی ۔

پنجاب بھر میں لاک ڈاﺅن کا نفاذ کر دیا گیاہے اور تمام مارکیٹس کو بند کروا دیا گیا ہے جبکہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیاہے ، شہریوں پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا لازمی ہے ۔ حکومت پنجاب نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد بھی طلب کر رکھی ہے اور شہروں میں اکثر مقامات پر رینجرز کی گاڑیاں گشت کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ایس او پیزکی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لار ہی ہیں ۔

ذرائع: ڈیلی پاکستان نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں