168

پیسہ ہضم کر لیتی ہو اور کہتی ہو میں خرچہ نہیں دے رہا

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری اور  ان کے سابق شوہر ابھینو کوہلی کے مابین لفظی گولا باری تاحال ختم نہیں ہو سکی ہے۔

شویتا تیواری نے سابق شوہر  پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ بچوں کی پرورش کے لیے پیسے نہیں دیتے، جتنا خرچہ ہے وہ خود ہی کرتی ہیں۔

اداکارہ شویتا کے الزامات کے بعد ان کے سابق شوہر کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

ابھینو کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کافی برہم دکھائی دیے، ویڈیو میں انہوں نے شویتا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کہا ہے میں نے بچوں کی پرورش کے لیے ایک پیسہ خرچ نہیں کیا، تمہیں ذرا شرم نہیں آئی؟

بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ کے سابق شوہر نے کچھ عرصہ قبل شوٹ کروائے جانے والے پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شوٹنگ کے بعد میں نے آن لائن تمہارے اکاؤنٹ میں 40 فیصد رقم ٹرانسفر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تم پیسہ ہضم بھی کر لیتی ہو اور پھر کہتی ہو کہ میں پیسے نہیں دے رہا، تم اکیلے خرچہ کر رہی ہو۔

خیال رہے اس سے قبل ابھینو کوہلی نے سابق اہلیہ اداکارہ شویتا تیواری پر شوٹنگ کے باعث بیٹے ریانش کی جان خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بیٹے کو ہوٹل کے کمرے میں اکیلا بند کر کے شوٹنگ کے لیے چلی جاتی ہیں۔

ذرائع: جیونیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں