221

سعودی عرب میں عیدالفطر کے حوالے سے اہم اعلان

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر کسی بھی تقریب میں 20 سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر بیس سے زائد افراد کسی بھی مقام پر جمع نہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ عید کی مناسبت سے کسی تقریب کے اہتمام میں جمع ہونے والے افراد کی انتہائی حد 20 ہوگی، عید الفطر کی نماز ادا کرتے وقت بھی حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کی جائے۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کی لاپرواہی یا غفلت پورے معاشرے کو کورونا کے خطرے سے دوچار کرسکتی ہے، عید کے موقع پر ویکسین یافتہ اور ویکسین نہ لگوا سکنے والے کسی بھی تقریب میں شرکت کے موقع پر حفاظتی تدابیر سے لاپروائی نہ برتیں۔

ذرائع: اے آر وائے نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں