58

امیتابھ کورونا کے خلاف جنگ کیلئے کتنی امداد دیں گے؟

بالی وڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کے لیے ان کی امداد تقریباً 15کروڑ بھارتی روپوں کے قریب ہوگی۔

بھارتی صارفین کی جانب سے کافی دنوں سے امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا کیونکہ وبا کے دوران ان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

مسلسل تنقید کے بعد اب امیتابھ بچن نے اپنی بلا گ پوسٹ میں ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں بہت سے لوگوں نے حصہ لیا ہے اور مزید لے رہے ہیں، کچھ حلقوں میں یہ معلومات زیرگردش ہے کہ میں نے دہلی کے نگہداشت سینٹر 2 کروڑ(بھارتی روپے) دیے حالانکہ وقت کے ساتھ ساتھ میری ذاتی امداد 15کروڑ کے قریب ہوجائے گی۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ امداد کے اعداد و شمار میرے ذرائع سے بالاتر ہیں، میں محنت کررہا ہوں اور اپنی آمدنی سے ان لوگوں کی مدد کر رہا ہےجنہیں اس وقت ضرورت ہے  رب کی مہربانی سے یہ رقم نکالنے میں کامیاب ہورہا ہوں ، اگر مزید کمانے میں کامیاب ہوا تو مزید امداد کروں گا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میں نے باہر سے 2O وینٹی لیٹر آرڈر کیے تھے جو کہ اب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں