صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماءنے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل سے چاند دیکھنے کی 20شہادتیں موصول ہوئی ہیں ، کل وزیرستان میں عید منائی جائے گی۔
محسن داوڑ نے مقامی علماکی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ کل 12 مئی بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
ذرائع: ڈیلی پاکستان نیوز اردو