80

مشن امپاسیبل 7 کیلیے ٹام کروز کی زندگی کا خطرناک ترین اسٹنٹ

ہالی وڈ کے 58 سالہ رئیل ایکشن ہیرو  ٹام کروز شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ خود کرنےکے لیے مشہور  ہیں اور  اس کے لیے اسٹنٹ مین کا سہارا نہیں لیتے۔

یہی وجہ ہےکہ ان کی ایکشن سے بھرپور فلمیں بہت پسند کی جاتی ہیں لیکن متعدد مرتبہ وہ شوٹنگ کے دوران زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

اپنی نئی آنے والی فلم ‘مشن امپاسیبل 7’ کے سین میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا اور اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے  جان کی بازی لگا دی۔

خود ٹام کروز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا اسٹنٹ انھوں نے زندگی بھر نہیں کیا، ذرا سی غلطی بھاری پڑ سکتی تھی۔

ایک انٹرویو کے دوران ٹام کروز کا کہنا تھا کہ ایکشن سین میں انہیں موٹر بائیک پر بیٹھ کر پہاڑی کے کنارے سے نیچے جمپ لگانےکا منظر عکس بند کرانا تھا، اس دوران ہوا بہت تیز تھی پھر شوٹنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر سے بھی مسائل تھے اور خدشہ تھا کہ تیز ہوا سے کہیں ریمپ ادھر ادھر نہ ہوجائے ، لیکن بالآخر وہ منظر بھی بحفاظت فلمند کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ کورونا کے باعث  ‘مشن امپاسیبل 7 کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی ہے اور  اب سے مئی 2022 میں ریلیزکیے جانے کا ارادہ ہے۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں