145

نیہا ککڑ اور روہن پریت کی جھگڑتے ہوئے ویڈیو وائرل

بھارت کی مقبول گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر گلوکار روہن پریت کی جھگڑتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر نیہا ککڑ کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں روہن پریت کو نیہا پر ہاتھ اٹھاتے دیکھاجاسکتا ہے۔

بعد ازاں نیہا بھی طیش میں آکر روہن پریت پر چڑھ دوڑتی ہیں جب کہ ویڈیو کے آخر میں نیہا روہن پریت سے ناراض ہوکر کمرے سے باہر نکل جاتی ہیں۔

ویڈیو میں موجود بیک گراؤنڈ میوزک اور درج کیپشن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دراصل ویڈیو گلوکار جوڑی کے درمیان کسی اصل جھگڑے کے بجائے ان کے نئے گانے’ کھڑ تینو میں دسا ‘کی ہے۔

گلوکارہ کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے گانے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

 گانے سے متعلق نیہا ککڑ انکشاف کرچکی ہیں اس گانے کی ریلیز کی جانے والی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کھڑ تینو میں دسا ایک پنجابی جملہ ہے جس کے اردو معنی ’ انتظار کرومیں تمہیں دکھاتا ہوں‘ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گانے کا میوزک راجت ناگپال نے ترتیب دیا ہے جب کہ آغم عظیم نے میوزک ویڈیو ڈائریکٹ کی ہے۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں