78

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بن گئے

پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

19 سالہ کوہ پیما شہروز نے یہ کارنامہ آج صبح 5 بج کر 5 منٹ پر سرانجام دیا جس کی اطلاع ان کی ٹیم نے شہروز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی

علاوہ ازیں ٹیم کی جانب سے شہروز کی لوکیشن کا میپ بھی شیئر کیا گیا۔

شہروز کاشف اس سے پہلے براڈ پیک بھی سر کرچکے ہیں تاہم ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے یہ پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 8 ہزار 849 میٹر بلندی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں