157

آخر رویت ہلال کمیٹی کر کیا رہی ہے؟ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے؟ سب سے بڑے سوال کا جواب مل گیا

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شہادتوں کی جانچ کی جا رہی ہے جس کے باعث چاند کے حوالے سے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور اور پسنی بلوچستان سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ پسنی سے چاند کی رویت کی چھ شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔ چاند دیکھنے والے افراد کو ڈپٹی کمشنر آفس پہنچنے کیلئے کہا گیا تھا  لیکن دور دراز علاقوں میں رہنے کی وجہ سے یہ لوگ ڈی سی آفس نہیں پہنچ سکے۔ ایک شخص ڈی سی آفس پہنچا لیکن اس نے کہا کہ اس نے خود براہ راست چاند نہیں دیکھا بلکہ اس کے رشتے داروں نے چاند دیکھا ہے جس کے باعث اس کی گواہی مشکوک قرار دی گئی۔

اس کے علاوہ پشاور کی زونل کمیٹی کو بھی شہادتیں موصول ہوئیں جبکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اس وقت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے گواہوں کی شہادتوں کی تصدیق کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے چاند کے حوالے سے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی رویت کا اعلان کردیا ہے اور کل عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 23 مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع: ڈیلی پاکستان نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں