109

اسرائیلی حملے میں شہید 11 سالہ حمزہ کی مسکراتی تصویر وائرل

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا اور شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہو گئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔

اسرائیلی فوج  کے حملوں میں اب تک 14 بچے بھی شہید ہوچکے ہیں جبکہ قدس نیوز نیٹ ورک نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے 11 سالہ  حمزہ کی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہید 11 سالہ حمزہ کفن میں لپٹا مسکرا رہا ہے اور شہید بچے کے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ ساتھ اطمینان بھی ہے۔

حمزہ کی کفن میں لپٹی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی اسرائیلی مظالم پر سیخ پا ہیں۔

پاکستان کے نامور سینیئر صحافی حامد میر نے بھی یہ تصویر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر حمزہ،  ہمیں معاف کر دینا جب آپ پر بمباری ہو رہی تھی تو ہم صرف مذمتی بیانات جاری کر رہے تھے ہم آپ کیلئے کچھ نہ کر سکے۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں